آر جی آئی اے ٹیرف پلان پر تلنگانہ ہائیکورٹ کا حکم التواء

   

حیدرآباد ۔ 8 فبروری (سیاست نیوز) جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ لمیٹیڈ (GHIAL) کی جانب سے 2021-2016ء مدت کیلئے عائد کئے جانے والے یوزرس چارجس پر نئے ٹیرف پلان میں مزید تاخیر کے امکان کے ایک حکم میں تلنگانہ ہائیکورٹ نے منگل کو ایک سنگل جج کے آرڈر پر حکم التواء دیا جنہوں نے اس ایشیو کو اپیلیٹ ٹریبونل سے رجوع کیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ اتھاریٹیز ٹیرف پلان کا تعین نہیں کرپا رہے ہیں حالانکہ یہ بلاک پیرئیڈ بمشکل ایک سال ہے۔ سنٹرل اتھاریٹیز کی جانب سے جاری کئے جانے والے ٹیرف آرڈر کے نتیجہ میں موجودہ یوزر چارجس میں آیا اضافہ ہوگا یا کمی ہوگی۔ GHIAL کی جانب سے شمس آباد میں راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ (RGIA) چلایا جاتا ہے۔ چیف جسٹس رگھویندرا سنگھ چوہان اور جسٹس اے ابھیشیک ریڈی پر مشتمل تلنگانہ ہائیکورٹ کی ایک بیچ جی ایچ آئی اے ایل کی جانب سے داخل کی گئی ایک اپیل کی سماعت کررہی تھی، جس نے سنگل جج کے فیصلہ پر جواز طلب کیا اور کہاکہ اس نے ایک درخواست داخل کرتے ہوئے ایرپورٹس اکنامک ریگولیٹری اتھاریٹی (AERA) کی جانب سے 2016ء تا 2021ء پانچ سال کے بائیوک مدت کیلئے ٹیرف آرڈر مقرر کرنے کی تجاویز کو چیلنج کیا ہے لیکن چونکہ وہ صرف ایک تجویز تھی جسے ایک کاغذ پر دکھایا گیا ہے اس لئے اسے اپیلیٹ اتھاریٹی سے رجوع نہیں کیا جاسکتا۔ اس بنچ نے کہاکہ سنگل جج کو یہ کہنا چاہئے تھا کہ درخواست قبل از وقت ہے بجائے اسے اپیلیٹ ٹریبونل کو روانہ کرنے کے ۔ یا ایک رٹ کورٹ اس کیس کا میرٹ پر فیصلہ کرسکتا ہے۔ اس بنچ نے اے ای آر اے، وزارت شہری ہوا بازی اور اپیلیٹ ٹریبونل سے تین ہفتوں کے اندر اس سلسلہ میں جوابات بھی طلب کئے ہیں۔