کولکاتہ: کولکاتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں میڈیکل کی ایک 20 سالہ طالبہ ای ایس آئی کوارٹرز میں اپنے کمرے کے اندر لٹکی ہوئی پائی گئی۔ طالبہ اپنی ماں کے ساتھ رہتی تھی جو مقامی ای ایس آئی ہاسپٹل میں ڈاکٹر ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق طالبہ ذہنی دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔ واقعہ کی رات طالبہ کی والدہ نے کئی بار دروازہ کھٹکھٹایا۔ کوئی جواب نہ ملنے پر اس نے زبردستی دروازہ کھولا اور اپنی بیٹی کو لٹکتی ہوئی دیکھی۔