پٹنہ : آر جے ڈی کے ریاستی یونٹ کے (ایس سی ؍ ایس ٹی سیل) کے سابق سیکریٹری شکتی ملک کو مبینہ طور پر بہار کے پورنیا میں اتوار کی صبح گولی مارکر ہلاک کردیا گیا۔ پولیس نے 6 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے جن میں اپوزیشن قائد تیجسوی یادو اور تیج پرتاپ یادو بھی شامل ہیں۔ ملک نے تیجسوی یادو پر الزام لگایا کہ انہوں نے رانی گنج ایس سی نشست سے مقابلے کیلئے 50 لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا تھا۔