پٹنہ26جولائی (یو این آئی) راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے قومی صدر لالو پرساد یادو نے پارٹی کے مختلف سیلوں کے قومی صدورکو نامزد کیا ہے ۔آر جے ڈی کے ترجمان چترنجن گگن نے ہفتہ کے روز کہا کہ مسٹر یادو نے سابق مرکزی وزیر مسز کانتی سنگھ کو ویمن سیل کی قومی صدر، ایم پی ابھے کشواہا کو یوتھ سیل کے لیے ، سابق مرکزی وزیر علی اشرف فاطمی کو اقلیتی سیل کے لیے بہار حکومت کے سابق وزیر شو چندر رام کو درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل سیل رکن پارلیمنت سدھاکر سنگھ کو کسان سیل اور دہلی یونیورسٹی میں پروفیسر نول کشور کو اسٹوڈنٹ سیل کا قومی صدر نامزد کیا ہے۔