آر جے ڈی یوم تاسیس تقاریب کا بغیر لالو اور تیجسوی انعقاد

   

پٹنہ۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جمعہ کو راشٹریہ جنتا دل نے رانچی میں پارٹی کے قیام اور لالو پرساد یادو کو جو فی الوقت جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں، کو خراج پیش کرتے ہوئے تقاریب کا اہتمام کیا ہے۔ ان تقاریب میں بانی لالو پرساد یادو کے علاوہ ان کے بیٹے تیجسوی یادو بھی غیرحاضر رہے، سے ظاہر ہورہا تھا، جس سے صاف ظاہر ہورہا تھا کہ پارٹی کے اندرونی حالات ٹھیک نہیں ہے حالانکہ ریاستی اسمبلی میں سب سے بڑی تعداد بحیثیت اپوزیشن پارٹی کے آر جے ڈی میں ہے۔ ان تقاریب کے دوران لالو پرساد یادو کی کمی کے باعث پارٹی ورکرز بہت ہی مایوس دکھائی دے رہے تھے اور آج ان کو توقع تھی کہ ان تقاریب کے سلسلے میں جھارکھنڈ ہائیکورٹ ان کو ضمانت دے گی لیکن عدالت نے انکار کردیا، لیکن ان کی بیوی جو وزیراعلیٰ بھی رہ چکی ہیں، ان تقاریب میں شریک تھیں ۔ ان کے علاوہ سینئر پارٹی قائدین جیسے کہ قومی نائب صدر رگھوونش پرساد سنگھ، شیوا نند تیواری اور قومی جنرل سیکریٹری الوک مہتا اور ریاستی صدر رام چندر پوربے اور بیر چند پٹیل بھی شرکت کی۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا لیکن لالو پرساد یادو کے دونوں بیٹے تیجسوی یادو اور بڑے بیٹے تیج پرتاپ غیرموجود تھے۔ بجائے ان دونوں کے ان کی ماں رابڑی دیوی نے دِیا جلاکر تقریب کا آغاز کیا۔