آر سی بی نے 17 سال بعدچینائی میں سی ایس کے کو ہرایا

   

چینائی: آئی پی ایل میں آر سی بی نے آج سی ایس کے کو 50 رنز سے شکست دی جو چینائی میں میزبانوں کے خلاف بنگلورو فرنچائز کی 17 سال بعد پہلی کامیابی ہے۔ رتوراج گائیکواڈ نے ٹاس جیت کر آر سی بی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے 196/7 اسکور کئے جس میں کپتان رجت پاٹیدار کے 32 گیندوں میں 51 رنز شامل ہیں۔ چینائی ٹیم 146/8 تک محدود رہی۔ رجت کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔