آر سی بی کی آخرکار جیت

   

چنڈی گڑھ ، 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل ٹیم آر سی بی کو جاریہ سیزن آخرکار پہلی کامیابی ملی جب انھوں نے میزبان پنجاب ٹیم (173/4) کو چار گیندیں باقی رکھتے ہوئے 174/2 پر ہرایا۔ کپتان ویراٹ کوہلی نے 67 اور ڈی ولیرز نے 59* اسکور کئے۔ گیل (پنجاب) کے 99* کام نہ آئے۔