چینائی : اوپننگ بیٹسمین دیو دت پڈیکل کے ہوم کورینٹائن میں رہ کر کورونا سے ٹھیک ہونے کے بعد گزشتہ سات اپریل کو رائل چیلنجرس بنگلورو (آر سی بی) کے بایو ببل میں سیدھے داخلہ پر دیگر آئی پی ایل ٹیموں نے ناراضگی ظاہر کی ہے ۔ ٹیموں نے پڈیکل کے سات دن کے لازمی کورینٹائن میں رہے بغیر اپنی ٹیم کے بایو ببل میں جانے پر انگلی اٹھائی ہے ۔دیگر فرینچائزی کے ایک افسر نے کہاکہ اگر ہوم کورینٹائن کی اجازت ہے تو ہماری ٹیم کے کئی اراکین کو بھی اس کا فائدہ ملنا چاہئے ۔ حالانکہ آر سی بی انتظامیہ کا دعوی ہے کہ تمام پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے پڈیکل بابو ببل میں آئے ہیں۔آر سی بی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پڈیکل کے پاس کورونا ٹیسٹ کی تین منفی رپورٹیں تھیں اور ہم نے بی سی سی آئی (انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ) کے تمام قواعد پر عمل کیا ہے ۔ ٹیم کے انتظامیہ کی طرف سے بھی اس پر ایک بیان آیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ بائیں ہاتھ کے بلے باز دیو دت پڈیکل بی سی سی آئی کے آئی پل ایل پروٹوکول کے مطابق کورونا نگیٹیو آنے کے بعد سات اپریل کو ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔ آر سی بی کی میڈیکل ٹیم پڈیکل کی حفاظت اور صحت یاب ہونا یقینی کرنے کے لئے مسلسل ان کے رابطہ میں تھی۔خیال رہے کہ آر سی بی نے پڈیکل کے گزشتہ 22مارچ کو کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی تھی اور تب وہ ہوم کورینٹائن میں چلے گئے تھے ۔