آر سی پورم میں موٹر سائیکل راں کی جھلس جانے سے موت

   

حیدرآباد /26 ڈسمبر ( سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ آر سی پورم میں بنڈلہ گوڑہ کا نوجوان مشتبہ طور پر جھلس کر فوت ہوگیا ۔ رامچندراپورم پولیس کے مطابق 22 سالہ محمد سعید جو بنڈلہ گوڑہ علاقہ کا ساکن پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے ۔ 23 ڈسمبر کو یہ نوجوان اس کی موٹر سائیکل پر آر سی پوم علاقہ سے گذر رہا تھا کہ اس کی موٹر سائیکل میں پٹرول ختم ہوگیا اور وہ اس کے ساتھی کی مدد سے موٹر سائیکل میں پٹرول ڈال کر جارہا تھا کہ مشتبہ طور پر جھلس گیا ۔ اس راستہ میں چند لوگ سردی سے بچنے کیلئے آگ جلا رہے تھے اور وہ قریب سے گذرنے کے سبب آگ کی لپیٹ میں آیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔