آر ناگ راجو، نظام آباد کے نئے پولیس کمشنر

   

Ferty9 Clinic

آرکارتکیا کا حیدرآبادجوائنٹ کمشنر کی حیثیت سے تبادلہ
کاماریڈی :ریاستی حکومت نے آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں ریاست گیر سطح پر 30 آئی پی ایس عہدیداروں کا تبادلہ کیا ہے ان میں کاماریڈی ایس پی شویتا ریڈی بھی شامل ہیں ۔ سال 2016 ء 11؍ اکتوبر کے روز حکومت نے نئے اضلاع کی تشکیل عمل میں لائی تھی اور اسی روز آئی پی ایس ، آئی اے ایس عہدیداروں کا تقرر عمل میں لایا تھا اور شویتا ریڈی کو ایس پی کاماریڈی کی حیثیت سے تقرر کیا تھا انہیں تبادلہ کرتے ہوئے سدی پیٹ پولیس کمشنر کی حیثیت سے تقرر کیا ہے اب شویتا ریڈی کی جگہ سرینواس ریڈی کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے ۔ سرینواس ریڈی جنگائوں میں ڈپٹی کمشنر کی حیثیت سے خدمت انجام دے رہے تھے ۔ شویتا ریڈی نے اپنے معیاد کے دوران کاماریڈی میں خواتین کے مسائل کو حل کرنے کے علاوہ ضلع میں امن و ضبط کی برقراری میں اہم رول ادا کیا تھا ۔ گنیش وسرجن جلوس کے موقع پر اہم رول ادا کرتے ہوئے کاماریڈی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 12 گھنٹے کے اندر جلوس کو ختم کردیا تھا اور کورونا کے موقع پر بھی ضلع میں بہترین خدمات انجام دیتے ہوئے عوام کی تائید حاصل کی تھی حکومت نے انہیں سدی پیٹ پولیس کمشنر کی حیثیت سے تقرر کیا ہے ۔