آر وی ایم میڈیکل کالج میں قائم کووڈ۔19 سنٹر کا افتتاح

   

عوام غیر ذمہ داری اور لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کریں : وزیر خزانہ ٹی ہریش راؤ

سدی پیٹ : ضلع سدی پیٹ کے ملوگو منڈل موضع ونٹی مامڈی حدود میں واقع آر وی ایم میڈیکل کالج میں قائم کیا گیا 100بستروں پر مشتمل کووڈ۔19 ٹریٹمنٹ بلاک وارڈ ، لیاب کا آج وزیر خزانہ ٹی ہریش راؤ نے آج رکن پارلیمنٹ کنا پربھاکر ریڈی ، صدرنشین ایس ڈی سی (SDC) ای پرتاپ ریڈی ، ضلع ایڈیشنل کلکٹر مزمل خان کے ہمراہ بڑے پیمانہ پر افتتاح انجام دیا ۔ بعد افتتاح وزیر ہریش راؤ بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے مرض کو لے کر عوام الناس خوف زدہ والجھن کا شکار ہورہے ہیں اور بعض غیر ذمہ داری اور لاپرواہی برت رہے ہیں ، یہ دونوں صورتیں بھی درست نہیں ہیں ۔ مرض کے خاتمہ کیلئے حکومت جو اقدامات کررہی ہیں عوام حکومت کا بھرپور ساتھ رہے ۔مرض ہذا کے امکانات ظاہر ہونے پر فوری بلاتاخیر سرکاری ہسپتالوں میں معائنہ کروالے ۔ تاہم گھر پر ہی آرام کرے حتی الامکان سماجی و دیگر تقاریب میں شرکت سے اجتناب کرے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ سے متاثرہ افراد کیلئے حکومت ہر ممکنہ اقدامات اور تعاون کرے گی ۔ عوام توہم پرستی میں ہرگز بھی مبتلا نہ ہو ۔ افواہوں پر قطعی توجہ نہ دے سب ایک جٹھ ہوکر وباء کے خاتمہ کیلئے کام کرے ۔ اس موقع پر گاڈ اسپیشل آفیسر متیم ریڈی ، میڈیکل آفیسر کاشی ناتھ و دیگر عوامی قائدین موجود تھے ۔