حیدرآباد۔ 9 اگست (سیاست نیوز) ریاست کی آر ٹی سی بسوں میں ضعیف افراد کو ٹکٹ پر رعایت دینے پر غور کیا جارہا ہے۔ حکومت نے پہلے ہی خواتین کو آر ٹی سی میں مفت سفر کی سہولت فراہم کی ۔ اب ضعیف افراد کو ٹکٹ پر رعایت کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ اس اسکیم پر چند ریاستوں میں عمل ہو رہا ہے ۔ تلنگانہ ایس آر ٹی سی نے یہ تجویز حکومت کو روانہ کی ہے۔ حکومت سے منظوری کے بعد معمر افراد کو آر ٹی سی بس ٹکٹوں میں رعایت دی جائے گی۔ آر ٹی سی انتظامیہ کا ماننا ہے کہ ضعیف افراد کو ٹکٹوں پر رعایت دینے سے ادارہ کا وقار بڑھے گا۔ مہالکشمی اسکیم پر عمل سے 34 لاکھ خواتین و لڑکیاں بسوں میں مفت سفر کررہی ہیں۔ آندھرا پردیش میں 60 سال عمر والے افراد کو ٹکٹ پر 25 فیصد رعایت ہے، اس کے علاوہ مہاراشٹرا، اڈیشہ، کرناٹک میں بھی اسی رعایت پر عمل کیا جارہا ہے۔ ضعیف افراد کو ٹکٹوں میں رعایت سے آر ٹی سی بسوں میں سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کا اندازہ ہے۔ 2