آر ٹی سی ،ایس ٹی کامگار سینا کے انتخابات عہدہ صدارت پر مہیش پٹیل کا انتخاب

   

دیگلور /5 مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شیؤ سینا ادھؤ ٹھاکرے گروپ کے زیر نگرانی مہاراشٹرا اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ملازمین کی ایس ٹی کامگار سینا کی میٹنگ اسٹیٹ ٹرانسپورٹ بس ڈپو سبھا گرھا میں شیؤسینا ضلع نائب صدر مہش پٹیل کی صدارت میں منعقد ہوئی۔جس میں ملازمین کام گار سینا کے علاقائی سیکرٹری سدھیر پٹواری مرٹھواڑہ سیکرٹری سی پی کدم، ریجنل پریسیڈنٹ جئے کامبڑے مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے اس موقع پر کامگار سینا کے انتخابات کا اعلان کیا گیا جس میں مہیش بٹیل کو صدر کے عہدہ پر منتخب کیا گیا نائب صدور شنکر داچاوار، ایچ بی گونے، سیکرٹری ایرونت سوریا ونشی، جوائنٹ سیکرٹری وینکٹ دیشٹ وار،کارگزار صدر راہول جھگڑے، ٹریڑرر ایف اے کاڑکر، آرگنائزنگ سیکرٹری اس ایم مکیھڑکر، پبلیسٹی انچارج گیانیشور بھورے،ایس آر گھاٹے کے علاوہ قانونی مشیر کے طور پر ایم پی دھوت راج اور گورننگ کونسل کے ممبران کے لیے شیخ عبدالقادر، نیٹین پانچاڑ،ایس راجورکر، دیانند لوھکرے، سید رؤف، شیخ اشفاق، سید صلاح الدین، سید شہاب الدین کا انتخاب عمل میں آیا۔ان تمام نو منتخبہ عہدیداران کی گل پوشی کرتے ہوئے استقبال کیا گیا ہے۔