آر ٹی سی اب بھی سستا اور محفوظ ذریعہ سفر : سجنار

   

حیدرآباد 4 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں کرایوں میں اضافہ کے امکانات کے دوران واضح کیا گیا کہ کرایوں میںاضافہ کے بعد بھی آر ٹی سی بس ایک سستا اور محفوظ ذریعہ سفر رہے گی ۔ ٹی ایس آر ٹی سی کے مینجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے ایک بیان میں کہا کہ ملک کی تمام ریاستوں کی آر ٹی سی نے اپنے کرایوں میں اضافہ کیا ہے کیونکہ ڈیزل کی قیمت بڑھی ہے ۔ تنخواہوں میں اضافہ ہوا ہے اور اسپیر پارٹس کی قیمتیں بڑھی ہیں۔ تلنگانہ آر ٹی سی نے اپنے کرایوں میں ڈسمبر 2019 میں کرایوں میںاضافہ کیا تھا تاہم اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا کیونکہ دو مرتبہ لاک ڈاون لاگو کردیا گیا تھا اور بعد میں بھی بسوں کی تعداد کم رہی تھی ۔ اس صورتحال میں کارپوریشن مکمل صلاحیت کے اعتبار سے کام نہیں کر پا رہی ہے ۔ سجنار نے کہا کہ 2019 کے بعدس ے ڈیزل قیمتوں میں 27.5 روپئے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے ۔ اس کا اثر کارپوریشن پر بھی ہوا کیونکہ اسے یومیہ 6.80 لاکھ لیٹر ڈیزل کی ضرورت ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسپیر پارٹس کی قیمتوں میں 60 فیصد اضافہ ہوا جس سے اخراجات بڑھے ہیں۔