کلواکرتی۔/9 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلوکرتی آر ٹی سی عملہ کا احتجاج مسلسل پانچ دن سے جاری ہے جس میں زنجیری بھوک ہڑتال کے علاوہ ریالی، ڈپو کے روبرو احتجاجی دھرنا اور سیاسی قائدین سے ملاقات جاری ہے۔ کل ٹی آر ایس ایم پی پی راملو سے اور آج کانگریس ایم پی ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے ایک میمورنڈم حوالے کرتے ہوئے اپنے مطالبات اور حکومت کی جانب سے اختیار کردہ رویہ پر تفصیلی بات چیت کی جبکہ ریونت ریڈی نے مکمل ساتھ دینے کا وعدہ کیا ۔ اس طرح آج مستقر کے پولٹیکل جے اے سی قائدین اور ایمپلائز قائدین نے آر ٹی سی قائدین کے ہمراہ ایک اجلاس کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے آگے کے لائحہ عمل پر تفصیلی بات چیت کی اور آر ٹی سی ملازمین کے مطالبات کی تکمیل تک مکمل طور پر متحدہ جدوجہد کا اقرار کیا۔