آر ٹی سی بس اسٹانڈ اور بس ڈپو کے قیام کا مطالبہ

   

Ferty9 Clinic


سرپور ٹاؤن۔ سرپور ٹاؤن منڈل کے مختلف گاؤں کا دورہ کرنے کے بعد مستقر میں مقامی اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی ضلع جنرل سکریٹری کے ستیہ نارائن اور بی جے پی منڈل صدرڈی وینکٹیش نے کہا کہ سرپور ٹاون مستقر میں آ رٹی سی بس اسٹانڈ اور آر ٹی سی بس ڈپو کی عدم منظوری پر حیرت ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کے صرف اعلانات کررہی ہے لیکن قدیم تعلقہ مستقر سرپور ٹاؤن میںآزادی کے بعد سے آج تک آر ٹی سی بس اسٹینڈ اور آر ٹی سی بس ڈپو کی سہولت نہ رہنے پر عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس لئے تلنگانہ حکومت اور آر ٹی سی کے اعلیٰ عہدیداروں سے بی جے پی کی جانب سے مطالبہ ہے کہ جلد از جلد سرپور ٹاؤن مستقر میں آر ٹی سی بس اسٹینڈ اور آر ٹی سی بس ڈپو کی منظوری دی جائے۔سرپور ٹاؤن مستقر میں آر ٹی سی بس ڈپو کی منظوری نہیں دی گئی تو بی جے پی کی جانب سے احتجاجی دھرنا پروگراموں کو منعقد کرنے کا حکومت کو انتباہ دیا گیا۔