آر ٹی سی بس حادثہ میں جاں بحق افراد کے خاندانوں کو معاوضہ کی ادائیگی

   

Ferty9 Clinic

تانڈور۔ 5 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن سمبلی تانڈوربویانی منوہر ریڈی نے کہا کہ آر ٹی سی بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے خاندانوں کو انصاف ضرور فراہم کیا جائے گا۔ اس حادثے میں تانڈور حلقہ کے تقریباً 13 افراد کی موت ہوئی۔ حکومت کی جانب سے فی کس 5 لاکھ روپئے اور آر ٹی سی ادارے کی جانب سے 2 لاکھ روپے، جملہ 7 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا گیا۔چہارشنبہ کو رکن اسمبلی منوہر ریڈی نے ضلع ایڈیشنل کلیکٹر سدھیر، تانڈور سب کلکٹر اوما شنکر پرساد اور آر ٹی سی عہدیداروں کے ہمراہ متاثرہ خاندانوں کو معاوضے کے چیکس حوالے کیے جس کی تفصیل درج ذیل ہے ۔اندرماں کالونی سے تعلق رکھنے والے صالحہ، خالد، دو ماہ کی بچی، وشومبرا کالونی کی تبسم، والمیگی نگر کی وینکٹماں، قدیم تانڈور کے آر ٹی سی ڈرائیور دستگیر بابا تانڈور منڈل کے گوٹاپور دیہات کے رہنے والے مسکان بیگم، یالال منڈل کے لکشمی نارائن پور کے اکھلا ریڈی، حاجی پور گاؤں کے میاں بیوی لکشمی اور بندے اپّا کو معاوضے کے چیکس تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر ایم ایل اے منوہر ریڈی نے کہا کہ آر ٹی سی حادثے میں زیادہ تر تانڈور کے لوگ جاں بحق ہوئے جو کہ نہایت افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحومین کے خاندانوں پر جو صدمہ گزرا ہے، وہ ناقابلِ تلافی ہے۔ حکومت ان متاثرہ خاندانوں کیساتھ کھڑی ہے اور انہیں مالی امداد فراہم کر رہی ہے۔ مزید جو امداد باقی ہے وہ بھی پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔اس موقع پر رکن اسمبلی نے کہا کہ حکومت نے آر ٹی سی حادثے پر باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور متاثرہ خاندانوں کو مکمل انصاف دلانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔