آر ٹی سی بس سے بی ایس این ایل کے کھمبے کو ٹکر

   

حیدرآباد۔ 5 نومبر (سیاست نیوز) لنگر حوض کے علاقہ نانل نگر میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں تیزرفتار آر ٹی سی بس نے بی ایس این ایل کے کھمبے کو ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تانڈور بس ڈپو سے وابستہ ایک بس تانڈور سے حیدرآباد املی بن اسٹیشن کو جارہی تھی کہ بس ڈرائیور نے نیند کی حالت میں تھا جس کی وجہ سے بس بے قابو ہو جانے کے بعد وہاں پر موجود بی ایس این ایل کے کھمبے کو ٹکر دے دی۔ حادثہ کے وقت بس میں 16 پیسنجرس موجود تھے اور کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس لنگر حوض نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور بس کو کرین کے ذریعہ وہاں سے منتقل کیا۔ ب