آر ٹی سی بس میں ایک ساتھ باپ بیٹے کی خدمات

   

حیدرآباد ۔ 14 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : سدی پیٹ ضلع کے حسن آباد بس اسٹنانڈ پر ایک دلچسپ واقعہ جمعہ کو پیش آیا جس میں ایک باپ اور بیٹا ایک ہی بس میں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں ۔ بی ایلیا ساکن حسن آباد کا ساکن ہے جو گزشتہ 34 سالوں سے آر ٹی سی بس میں ڈرائیور کے طور پر کام انجام دے رہا ہے ۔ اس کا بیٹی بی پریم جو بطور کنڈاکٹر کے طور پر کام کررہا ہے ۔ جمعہ کو باپ اور بیٹا ایک ہی بس میں کنڈاکٹر اور ڈرائیور کے طور پر تعینات تھے جو تمام مسافروں کے لیے ایک دلچسپ موضوع بنے ہوئے تھے ۔ ایلیا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میرا بیٹا میرے ساتھ ہی ڈیوٹی انجام دے رہا ہے ۔۔ ش