آر ٹی سی بس میں ٹیچر کے پرس سے طلائی زیورات کا سرقہ

   

نظام آباد :2؍ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آرٹی سی بس میں حیدرآباد سے نظام آباد سفر کرنے والی ایک گورنمنٹ ٹیچر کے پرس سے 13 تولہ کے طلائی زیورات کا نامعلوم افراد نے سرقہ کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب سراونتی نامی گورنمنٹ ٹیچر حیدرآباد سے بودھن کو جانے کیلئے آرٹی سی بس میں حیدرآباد سے سوار ہوکر نظام آباد پہنچی اور نظام آباد سے بودھن جانے کیلئے بس میں سوار ہونے کے باوجود اپنے پرس میں ٹکٹ خردینے کیلئے ہاتھ ڈالا تو ان کے بیاگ میں موجودہ پرس لاپتہ تھا اور اس میں 13 تولہ کے طلائی زیورات تھے بس سے اتر تے وقت دھکم پیل میں نامعلوم افراد نے سرقہ کرلیا جس پر سراونتی نے Iٹائون پہنچ کر شکایت کرنے پر پولیس اس خصوص میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔