جاگروتی کے کارکنان کے ہمراہ بس بھون پر کے کویتا کا احتجاج
نظام آباد۔ 10 جون( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) طلباء کے بس پاس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ف رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے جاگروتی کے کارکن کے ہمراہ بس بھون واقعہ آر ٹی سی ایکس روڈ پر بڑے پیمانے پر دھرنا دینے پر پولیس نے کے کویتا کو گرفتار کرتے ہوئے کنچن باغ پولیس اسٹیشن منتقل کیا تفصیلات کے مطابق کے کویتا نے طلباء کے بس پاس کی شرحوں میں اضافہ کے خلاف حکومت کے خلاف شدید ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ طلبہ کے بس پاس کی شرحوں میں اضافہ سے طلبہ پر بے حد بوجھ عائد ہو رہا ہے اور حکومت طلبہ کے ساتھ زبردست ناانصافی کرنے کا الزام لگایا اور بس پاس کے شر حوں میں اضافہ سے نہ صرف طلبہ بلکہ چھوٹے موٹے ملازمت کرنے والے افراد پر اس کا اثر ہو رہا ہے جو سراسر غلط ہے بس پاس کی شرحوں میں اضافہ سے ایک مسافر پر ہر ماہ 300 روپے کا بوجھ عائد ہورہا ہے اور کئی روٹس پر بس بھی صحیح طور پر نہیں چلانے کے شکایتیں اصول ہو رہے ہیں اس کے خلاف ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے جاگروتی کے کارکنوں کے ہمراہ بس بھون پہنچ کر آر ٹی سی ایکس روڈ پر دھرنا شروع کیا تو پولیس کی بھاری جمعیت کے ساتھ پہنچ کر کویتا کو پولیس اسٹیشن چلنے کی خواہش کی اور جاگروتی کے کارکن اور پولیس کے درمیان کئی دیر تک تناؤ دیکھا گیا اور بالآخر کویتا کو پولیس گرفتار کرتے ہوئے ابتدا میں چندرائن گٹہ پولیس سٹیشن منتقل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا لیکن انہیں کنچن باغ پولیس اسٹیشن منتقل کیا جس کی وجہ سے کارکنوں نے پولیس کے رویے کے خلاف سخت ناراضگی ظاہر کی اور پولیس کے اس رویے سے کارکنوں کو پولیس کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا گیا اور بڑے پیمانے پر کنچن باغ پولیس اسٹیشن پہنچ گئے۔