حیدرآباد۔/18اپریل، ( سیاست نیوز) نامپلی علاقہ میں ایک آر ٹی سی ڈرائیور قلب پر حملہ کے سبب فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ دوران ڈیوٹی جب وہ بس چلا رہا تھا اچانک سینہ میں تکلیف محسوس ہونے کے ساتھ ہی اس ڈرائیور نے بس روک دیا ۔ ساتھی کنڈکٹر اور دیگر مسافرین نے ڈرائیور کی حالت دیکھی اور فوری ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا۔ اس دوران وہ فوت ہوگا۔ سیف آباد پولیس نے اس سلسلہ میںکارروائی انجام دی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ سرینواس جو فلک نما ڈپو میں بحیثیت ڈرائیور خدمات انجام دے رہا تھا۔ یہ شخص ونستھلی پورم بھاگیہ لتا کالونی علاقہ کا ساکن تھا۔ کل یہ شخص ڈیوٹی پر پہنچا اور اس نے اپنی روٹ والی بس حاصل کرلی جو فلک نما تا سکندرآباد تھی ، جیسے ہی بس جو مسافرین سے بھری ہوئی تھی نامپلی علاقہ میں پہنچی سرینواس کو سینہ میں شدید تکلیف محسوس ہوئی اور وہ قلب پر حملہ کے سبب فوت ہوگیا۔ سیف آباد پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔