بودھن ۔ گذشتہ روز شام میں آر ٹی سی بودھن بس ڈپو میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر منعقدہ خواتین کے خصوصی اجلاس میں شریک مہمان خصوصی ایڈیشنل جونئیر سیول جج اپرنا نے اجلاس سے کہا کہ اپنے ملک میں زمانہ قدیم سے ہی خواتین کو عزت بخشی جاتی رہی جیسے کہ بھارت کو بھارت ماتا اور ملک کی ندیوں کو گنگا جمنا جیسے مقدس ناموں سے منصوب کیا گیا ۔ اس اجلاس سے چیرپرسن بلدیہ ٹی پدما اور ہنمنت راؤ ایڈوکیٹ نے بھی مخاطب کیا ۔ اس اجلاس میں بودھن بس ڈپو میں برسر خدمت خواتین عملے کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
حادثاتی طور پر تالاب میں گرنے سے خاتون فوت
یلاریڈی ۔ میونسپل حدود والے علاقہ لنگاریڈی پیٹ شیوار کے پٹیل تالاب میں ایک خاتون گرنے سے فوت ہوگئی ۔ سب انسپکٹر راجیا کی تفصیلات کے مطابق رنگاریڈی پیٹ موضع سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ سبیتا شام کے وقت کسی کو بتائے بغیر گھر سے نکل کر رات تک واپس نہ آنے پر افراد خاندان نے اطراف میں اسے تلاش کیا ۔ لیکن کہیں پتہ نہیں چلا دوسرے دن پٹیل تالاب پر اس خاتون کی نعش نظر آئی۔ جس پر حادثاتی طور پر تالاب میں گرنے کی پولیس سے شکایت کرکے مقدمہ درج کروایا ۔ پولیس نے نعش کا معائنہ کرکے اسے پوسٹ مارٹم کیلئے یلاریڈی سرکاری دواخانہ منتقل کیا ۔