آر ٹی سی بس کرایوں میں 15 تا 25 روپے اضافہ کا امکان

   

عہدیداروں کی تیار کردہ تجاویز چیف منسٹر کو روانہ ، کے سی آر کی منظوری کے بعد عمل آوری
حیدرآباد ۔ 11 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : آر ٹی سی بسوں میں کم از کم 15 تا 25 روپئے کرایوں میں اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔ خسارے میں چلنے والے تلنگانہ آر ٹی سی کو نفع بخش ادارے میں تبدیل کرنے کے لیے چیف منسٹر نے ایک ماہ قبل جائزہ اجلاس طلب کرتے ہوئے آر ٹی سی بسوں کے کرایوں میں اضافہ کرنے کے لیے عہدیداروں کو تجاویز تیار کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ عہدیداروں نے تجاویز تیار کرتے ہوئے چیف منسٹر آفس کو روانہ کردیا ہے ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ عہدیداروں نے پلے ویلگو بسوں کے ساتھ سٹی آرڈینری بسوں کے چارجس میں 10 تا 15 روپئے تک اضافہ کرنے کی تجویز تیار کی ہے ۔ سٹی میٹرو ایکسپریس بسوں میں 10 تا 20 روپئے کا اضافہ کرنے کی تجویز تیار کی ہے ۔ میٹرو ڈیلکس میں 15 تا 25 روپئے اضافہ کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے ۔ اضلاع میں سیمی ایکسپریس بسوں میں 10 تا 20 روپئے ، ایکسپریس بسوں میں 15 تا 25 روپئے اضافہ کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے ۔ پلے ویلگو اور آرڈینری بسوں میں 20 تا 25 فیصد ایکسپریس بسوں میں 30 تا 35 فیصد بسوں میں اصافہ کرنے کی تجاویز تیار کی گئی ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے ان تجاویز کو منظوری دینے کے بعد قیمتوں میں اضافہ کردیا جائے گا ۔ دوسری طرف منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے کورونا بحران کی بحالی کے بعد آر ٹی سی بسوں میں مسافرین کی تعداد بڑھاتے ہوئے آمدنی میں اصافہ کرنے کی کوشش کرنے کی عملہ کو ہدایت دی ہے ۔ وی سی سجنار نے بس بھون سے ریاست کے تمام آر ٹی سی عہدیداروں سے ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی عملہ کو مسافرین سے عزت و احترام سے پیش آنے کا مشورہ دیا ۔ آر ٹی سی بسوں کے لیے ڈرائیورس اور کنڈاکٹرس کو برانڈ ایمبسیڈر قرار دیا ۔ تمام ملازمین کو ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو تنخواہیں ادا کرنے کا اعلان کیا ۔۔ ن