حیدرآباد۔/15 اگسٹ، ( سیاست نیوز) آر ٹی سی بس کی ٹکر سے زخمی معمر خاتون زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔ بتایا جاتا ہے کہ 13 اگسٹ کو تاڑبن کی ساکن 60 سالہ زبیدہ بیگم حادثہ کا شکار ہوگئی تھیں اور بس نے انہیں ٹکر دے دی تھی۔ زخمی حالت میں زبیدہ بیگم کو دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا تھا اور علاج کے دوران وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکیں۔ پولیس بہادر پورہ نے آر ٹی سی بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
