کلواکرتی ۔ 7 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : آر ٹی سی بس نے آج صبح ایک ضعیف شخص کو ٹکر دی جس کے سبب وہ ضعیف برسر موقع فوت ہوگیا ۔ ایس آئی کے تفصیلات کے مطابق تاڈو منڈل کے آکونیلا کوڈور کا رہنا والا 70 سالہ ضعیف بنٹیا آج صبح ہفتہ ہونے کے سبب رزق کی تلاش میں کلواکرتی آیا اور راستہ عبور کررہا تھا کہ محبوب نگر چوراستہ پر کلواکرتی ڈپو کی بس جو کہ دیورکنڈہ جارہی تھی کہ پنٹیا کو ٹکر دیتے ہوئے سامنے کے ٹائر سے روندتے ہوئے آگے بڑھ گئی جس سے پنٹیا برسر موقع فوت ہوگئے ۔ جنہیں پولیس نے آٹو کے ذریعہ دواخانہ منتقل کرتے ہوئے کیس درج کیا ۔۔
