آر ٹی سی بس ہائی وولٹیج برقی تار کی زد میںآ گئی، تین افراد جھلس گئے

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ( آر ٹی سی ) کی ایک بس ضلع سنگاریڈی میں ہائی وولٹیج برقی تار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں تین افراد شدید طور پر جھلس گئے جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ تاحال کسی کے فوت ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ آیا اس واقعہ کا بس ڈرائیور یا محکمہ برقی ذمہ دار ہے۔