آر ٹی سی حکام کو خاطر خواہ ملازمین کی واپسی کی امید

   

حیدرآباد 4 نومبر ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ آر ٹی سی کے عہدیداروں کو امید ہے کہ ہڑتالی ملازمین خاطر خواہ تعداد میں منگل کو رجوع بکار ہوجائیں گے کیونکہ حکومت نے کام پر واپسی کیلئے 5 نومبر تک کی مہلت دی ہے ۔ حالانکہ اتوار کو یہ مہلت شروع ہوگئی تھی تاہم بہت کم ملازمین کام پر واپس ہوئے ہیں۔ آر ٹی سی ذرائع نے اور کہا کہ ملازمین ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کے موقف میں کوئی نرمی نہیں آئی ہے ۔ کچھ مقامات پر آر ٹی سی ملازمین نے اپنی روٹس پر خانگی بسوں کو روکنے کی کوشش بھی کی ۔ کہا گیا ہے کہ آر ٹی سی کا ایک ملازم نلگنڈہ میں قلب پر حملہ کی وجہ سے فوت ہوگیا ہے ۔