آر ٹی سی مسافرین کو عنقریب فون پر بسوں سے متعلق معلومات کی فراہمی

   

حیدرآباد ۔ 12 فبروری (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی) کی جانب سے بسوں کو ایک گلوبل پوزشننگ سسٹم (GPS) سے مربوط کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ مسافرین کو بسوں کی آمد کا ٹھیک وقت معلوم کرنے میں آسانی ہو۔ ٹی ایس آر ٹی سی کا ایپ پر مبنی ٹیکسی ایگریگیٹیڈس سے سخت مسابقت کا سامنا ہے جو مسافرین کو ٹیکسی گاڑیوں کی آمد کے وقت اور دیگر تفصیلات سے آگاہ کرنے کی فوقیت رکھتے ہیں۔ آر ٹی سی بسوں کیلئے بھی اس طرح کی سہولت فراہم کرنے مسافرین کی جانب سے مانگ کی جارہی ہے۔ چنانچہ اس ضرورت کو پورا کرنے کیلئے ٹی ایس آر ٹی سی کی جانب سے اب مسافرین کو پیشگی معلومات فراہم کرنے پر توجہ دی جارہی ہے تاکہ وہ اس سفر کا منصوبہ بناسکیں۔ عہدیداروں کے مطابق اسے شروع کرنے، کارپوریشن نے ایرپورٹ جانے والی روٹس پر جی پی ایس پر مبنی سسٹم کو شروع کیا۔ اس سسٹم کا ٹسٹ کیا جارہا ہے اور اس میں ایرپورٹ سے واپسی کے سفر میں کچھ تکنیکی مسائل ہورہے ہیں۔ ٹی ایس آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے کہا کہ ’’اس مسئلہ کو جلد حل کرلیا جائے گا اور مسافرین موبائل فون کے ذریعہ بس سے متعلق معلومات حاصل کرپائیں گے۔ مسافرین کو یہ انفارمیشن فراہم کرنے کا عمل جاری ہے اور جلد ہی مسافرین اس کا تجربہ کرسکتے ہیں‘‘۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہیکہ کارپوریشن جی پی ایس پر مبنی بس ٹرئیکنگ سسٹم کا منصوبہ کررہا ہے۔ ٹی ایس آر ٹی سی نے بسوں میں اسپیکرس اور ڈسپلے بورڈس کے ذریعہ آنے والے اسٹیشنس بس اسٹاپس کے بارے میں مسافرین کو بتانے ایک طریقہ شروع کیا تھا۔ یہ آئیڈیا مسافرین کو ایک مخصوص اسٹیشن پر بس کی آمد کے ٹھیک وقت اور چلتی بس کے حقیقی مقام کے بارے میں معلومات جی پی ایس ٹکنالوجی، وہیکل ٹرئیکنگ اینڈ پاسنجر انفارمیشن سسٹم (VT&PIS) کی مدد سے ایس ایم ایس کے ذریعہ فراہم کرنے کیلئے ہے۔ قبل ازیں کارپوریشن ابتدائی مرحلہ میں تقریبیاً 3,500 بسوں میں GPS ٹکنالوجی متعارف کرنا چاہتا ہے اور بعد میں اسے تمام بسوں میں وسعت دی جائے گی۔