آر ٹی سی ملازمین پریشان حال ، تنخواہیں جاری کرنے کی التجا

   

ایک دن کی غیر حاضری پر چھ دن کی تنخواہ منہا ، عدالت میں سرکاری وکیل کا جواب
حیدرآباد27نومبر(یواین آئی) تلنگانہ آرٹی سی کے ورکرس کی تنخواہوں کے معاملہ کی سماعت تلنگانہ ہائیکورٹ میں آج کی گئی۔حکومت نے ہڑتال کرنے والے ملازمین کی تنخواہ روک دی ہے ۔یہ ملازمین ملازمت پر رجوع ہونا چاہتے ہیں تاہم حکومت نے اس کی اجازت بھی ان کو نہیں دی ہے ۔ان ملازمین کی ستمبر کی تنخواہ کے مسئلہ کی سماعت آج عدالت میں ہوئی۔اس موقع پر دلائل پیش کرتے ہوئے سرکاری وکیل نے نشاندہی کی کہ پیمنٹ آف پیجس کے ایکٹ 7کے مطابق ایک دن بھی ملازمت پر نہ آنے پر 8دن کی تنخواہ منہا کی جاسکتی ہے جبکہ ورکرس نے 52دنوں تک ہڑتال کی ہے ۔عرضی گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تنخواہیں نہ ملنے سے ملازمین کے ارکان خاندان پریشان ہیں۔انہوں نے عدالت سے خواہش کی کہ وہ حکومت کو ہدایت دے کہ آرٹی سی ملازمین کی تنخواہیں ادا کی جائیں۔دونوں طرف کے دلائل کی سماعت کے بعد عدالت نے اس معاملہ کی آئندہ سماعت اگلے چہارشنبہ تک ملتوی کردی۔