آر ٹی سی ملازمین پر رضاکارانہ سبکدوشی کیلئے دباؤ نہیں: سجنار

   

حیدرآباد۔/30 مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر سجنار نے وضاحت کی ہے کہ ملازمین پر رضاکارانہ سبکدوشی کے سلسلہ میں کوئی دباؤ نہیں ہے۔ وی آر ایس حاصل کرنے کے خواہشمند ملازمین کیلئے قابل قبول پیاکیج تیار کیا جائے گا۔ حیدرآباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سجنار نے بتایا کہ وی آر ایس کے تحت ابھی تک 2000 ملازمین نے اپنے نام درج کرائے ہیں۔ وی آر ایس کے مسئلہ کی یکسوئی کے بعد آر ٹی سی میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے۔ دوسری طرف اوپل سے یادادری مندر کیلئے خصوصی منی بس سرویس کا آغاز کیا گیا ہے۔ جوبلی بس اسٹیشن سے 100 روپئے اور اوپل سے 75 روپئے کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔ یادادری مندر کے درشن کیلئے یاتریوں کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے 100 منی بسوں کو چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ر