شادنگر ریلوے اسٹیشن کے پاس ریالی ، طلباء تنظیموں کے نمائندوں کا خطاب
شادنگر /18 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آر ٹی سی ملازمین ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے ۔ احتجاجی ہڑتالی آر ٹی سی ملازمین کی تائید و حمایت میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ ہڑتالی آر ٹی سی ملازمین کو آج ایس ایف آئی ، ایم ایس ایف اور اے آئی ایس ایف طلباء کی تنظیموں نے بھرپور تائید کرتے ہوئے شادنگر بس اسٹانڈ تا شادنگر ریلوے اسٹیشن احتجاجی ریالی فنکاروں کے ہمراہ دھوم دھام پروگرام کرتے ہوئے منظم کی ۔ اس موقع پر آر ٹی سی ملازمین اور تائید کرنے والے طلباء کے تنظیموں کے قائدین نے تلنگانہ حکومت بالخصوص چیف منسٹر کے سی آر سے مطالبہ کیا کہ آر ٹی سی کو وعدہ کے مطابق حکومت میں ضم کیا جائے اور آر ٹی سی کے ملازمین کے مطالبات کی جلد از جلد یکسوئی کا مطالبہ کیا ۔ آر ٹی سی ملازمین کے مطالبات کی عدم یکسوئی پر احتجاج میں مزید شدت پیدا کرنے کا انتباہ دیا ۔ اس موقع پر آر ٹی سی ملازمین کو سی آئی ٹی یو کے قائدین نے بھرپور تائید و حمایت کرتے ہوئے ریالی میں اور احتجاجی دھرنا پروگرام میں شریک تھے ۔ اس موقع پر آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتالی ریالی کے موقع پر فنکاروں نے مخصوص انداز میں گیت گاتے ہوئے ریالی میں شامل ہوئے ۔ احتجاجی پیدل ریالی کے پیش نظر شادنگر پولیس نے معقول بندوبست کیا ۔ اس پروگرام میں رنگاریڈی ضلع صدر سری نائیک ، ایس ایف آئی قائد شیوا شنکر ، ایم ایس ایف بی نرسیا ، اے آئی ایس ایف قائد شیوا اور دیگر قائدین موجود تھے ۔ ہڑتالی آر ٹی سی ملازمین کے ہمراہ منعقدہ احتجاجی ریالی کے موقع پر طلباء تنظیموں کے قائدین شادنگر چوراہا پر دھرنا منظم کرتے ہوئے حکومت اور کے سی آر کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے حکومت کا علامتی پتلا نذر آتش کیا ۔