حیدرآباد ۔ یکم ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : آر ٹی سی ملازمین کے لیے پہلی تاریخ کو تنخواہ ادا کرنے کے اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔ آر ٹی سی انتظامیہ نے اس اقدام کے لیے ایک قومی بینک سے معاہدہ طئے کرلیا ہے ۔ جس کے تحت اب آر ٹی سی ملازمین کو ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو تنخواہ ادا کی جائے گی ۔ تمام ملازمین کی تنخواہوں کے لیے ضروری رقم کو بینک اور ڈرافٹ کے تحت حاصل کرتے ہوئے پہلی تاریخ کو تنخواہیں اکاونٹ میں جمع کردی جائیں گی ۔ آر ٹی سی ملازمین کی تنخواہوں کے لیے ہر ماہ 230 کروڑ سے زائد روپئے درکار ہوتے ہیں ۔ اس کے علاوہ 40 کروڑ پی ایف اور 30 کروڑ سی سی ایس کی رقم کو آر ٹی سی انتظامیہ بعد میں انتظام کرے گا ۔ تاہم تنخواہوں کے لیے ضروری 160 کروڑ روپئے اور ڈرافٹ کے تحت بینک اس کا انتظام کرے گا ۔ گذشتہ ایک ماہ سے آر ٹی سی اپنی مکمل خدمات کو بحال کرچکا ہے باوجود اس کے روزانہ 15 کروڑ کی آمدنی کی توقع کے عین خلاف صرف 9.5 کروڑ روپئے ہی آر ٹی سی کو آمدنی حاصل ہورہی ہے ۔۔ ع