آر ٹی سی ملازمین کو ہمت اور حوصلہ نہ ہارنے ڈاکٹر کے لکشمن کا مشورہ

   

حیدرآباد 15 اکٹوبر ( سیاست نیوز) بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر کے لکشمن نے آر ٹی سی کے احتجاجی ملازمین اور ورکرس سے کہا کہ وہ اپنا حوصلہ اور ہمت نہ ہاریں۔ انہوں نے ورکرس کی جانب سے سوریہ پیٹ میں احتجاجی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی اور کہا کہ بی جے پی کی جانب سے ملازمین کی مکمل تائید کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے دسہرہ کی تعطیلات میں توسیع ورکرس کی پہلی کامیابی ہے ۔ انہوں نے چیف منسٹر کے سی آر کو اس مسئلہ پر کٹر موقف رکھنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا ۔