حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت پر تلنگانہ آر ٹی سی کے تمام ملازمین کی ٹیکہ اندازی کا آغاز کیا گیا ہے۔ 45 سال سے زائد عمر کے تمام ملازمین کو پہلی خوراک دینے کا کام مکمل ہوچکا ہے اور ایسے افراد جنہوں نے پہلی خوراک حاصل کرلی تھی انہیں مقررہ مدت کے بعد دوسری خوراک لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمار اور منیجنگ ڈائرکٹر آر ٹی سی سنیل شرما نے عہدیداروں اور ملازمین کی ستائش کی جنہوں نے ٹیکہ اندازی پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ انہوں نے تمام ملازمین سے اپیل کی کہ وہ ماسک کا لازمی طور پر استعمال کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود کو وائرس سے بچائیں۔ ملازمین کو کارپوریشن کی جانب سے چھاچھ، صاف پینے کا پانی اور سنیٹائزر سربراہ کیا جارہا ہے۔