آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال پانچویں دن بھی جاری ، عوام کو شدید مشکلات

,

   

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ روڈٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی) کی بسیں پانچویں دن بھی سڑکوں سے غائب نظر آئیں۔آر ٹی سی ملازمین غیرمعینہ ہڑتال کے آغاز کا آج پانچواں دن ہے۔ ہڑتال کی وجہ سے عام آدمی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔آٹوز اور دیگر ذرائع ہڑتال کی فائدہ اٹھاتے ہوئے مسافرین سے زائد کرایہ وصول کررہے ہیں۔ آر ٹی سی کی کچھ بسیں سڑکوں پر چل رہی ہیں جو کہ مسافرین کو ناکافی ہے۔مہاتماگاندھی بس اسٹیشن (ایم جی بی ایس) او رجوبلی بس اسٹیشن (جے بی ایس) اور املی بن بس ڈپو سنسان نظر آئے۔ ہڑتال کے پیش نظر حکومت کے اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے آر ٹی سی جے اے سی کل جماعتی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

سوماجی گوڑہ پریس کلب میں منعقد ہونے والے اجلاس میں مستقبل کے لائحہ عمل کو قطعیت دی جائے گی۔ تلنگانہ جنا سمیٹی پارٹی کے صدر پروفیسر کودنڈارام کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کومدعو کیاگیا ہے۔جے اے سی قائد اشوتھام ریڈی نے کہا کہ کل جماعتی اجلاس میں ہم اپنے موقف کو پیش کرتے ہوئے جائز مطالبات کی یکسوئی کیلئے حکومت پردباؤ ڈالنے ریاست کے تمام سیاسی جماعتوں کی تائید حاصل کریں گے۔

Commuters waits at Mahatma Gandhi Bus Station in old city on Friday for the bus as the TSRTC going on indefinite strike from 5th October 2019.Pic:Style Photo service.
Commuters waits at Mahatma Gandhi Bus Station in old city on Friday for the bus as the TSRTC going on indefinite strike from 5th October 2019.Pic:Style Photo service.
Deserted view of the Mahatma Gandhi Bus Station in old city on Friday for the bus as the TSRTC going on indefinite strike from 5th October 2019.Pic:Style Photo service.

آر ٹی سی ملازمین نے واضح کیا کہ مطالبات کی یکسوئی تک وہ اپنی ہڑتال جاری رکھیں گے۔ عوام کو مزید پریشانیوں کا سامنا ہورہا ہے۔ کیونکہ بتکماں اور دسہرہ کے بعد اسکولس، کالجس و فاتر کا آغاز ہونے والا ہے۔ ہڑتال کے پیش نظر حکومت نے خانگی بسو ں کی تعاون حاصل کررہا ہے تاکہ عوام کو دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ہڑتال کی وجہ سے میٹرو ریل میں زبردست بھیڑ دیکھی جارہی ہے۔