آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال 14 دن میں داخل

   

نظام آباد میں کل جماعتی قائدین کی بائیک ریالی ، بند کو کامیاب بنانے کی اپیل

نظام آباد :18؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آرٹی سی ملازمین کی جانب سے چلائے جانے والی ہڑتال 14 ویں دن میں داخل ہوگئی ہے ۔ ملازمین نے آج کل جماعتی قائدین ، جے اے سی کے ہمراہ ڈپوII سے بائیک ریالی نکالی ۔ جے اے سی چیرمین بھاسکر کی قیادت میں جے اے سی قائدین جس میں تمام پارٹیاں شامل ہے آج مختلف تنظیموں سے وابستہ افراد سے ملاقات کرتے ہوئے بند کی تائید کا مطالبہ کیا ۔19؍ اکتوبر کے روز جے اے سی کی جانب سے تلنگانہ بند کی اپیل کی گئی ہے بند کو کامیاب بنانے کیلئے جے اے سی نے بائیک ریالی نکالی۔ یہ ریالی دھرنا چوک سے شروع ہوکر اسٹیشن روڈ ، نہروپارک ، آعظم روڈ ، بڑا بازار ، گول ہنومان سے ہوتے ہوئے ونائیک نگر ،ونائیک نگر سے کنٹیشور گھومتے ہوئے عوام کو شعور بیدار کرنے کی کوشش کی گئی اور بند کو کامیاب بنانے کیلئے اپیل کرتے ہوئے آرٹی سی آر ایم سالمان سے ملاقات کی ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے ملازمین کے ساتھ تعاون کرنے کی خواہش کی گئی ۔ جے اے سی نے چیمبر آف کامرس ،سنیما گھر کے مالکین ، پٹرول پمپ کے اسوسی ایشن کے علاوہ دیگر اسوسی ایشن کے قائدین کو شخصی طور پر ملاقات کے علاوہ تحریری طور پر بھی نمائندگی کی ۔ جبکہ خواتین کی جانب سے دھرنا چوک پر صبح 10 بجے سے لیکر شام 4 بجے تک مختلف پروگراموں کو انجام دیتے ہوئے بتکماں کھیلا اور دھرنا میں بیٹھے رہے ۔کل کے بند کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کانگریس ، بی جے پی ، سی پی آئی ، سی پی ایم اور تلگودیشم کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں نے بند کو کامیاب بنانے کی عوام سے اپیل کی طلباء تنظیموں نے بھی بند میں حصہ لینے کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے آج مختلف پروگراموں کو انجام دیا ۔ سی پی آئی کے رمیش بابو ، سی پی آئی نیو ڈیمو کریسی کے ضلع سکریٹری بھاسکر ، بھوجن لفٹ کے ڈنڈی وینکٹی ، خواتین تنظیم سے وابستہ امبانی لتا ، نورجہاں کے علاوہ دیگر نے بھی علیحدہ علیحدہ طور پر صحافتی اعلامیہ جاری کیا اور کل کے بند کو کامیاب بنانین کی اپیل کی ۔ ضلع کانگریس صدر مانالا موہن ریڈی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے بند کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ ٹائون کانگریس صدر کیشو وینو نے بتایا کہ پردیش کانگریس کے صدر اتم کمار ریڈی کے احکامات پر کانگریس کارکن صبح 9 بجے سے کانگریس آفس سے شروع ہوکر بند میں حصہ لیں گے۔ جے اے سی کے چیرمین بھاسکر نے بتایا کہ بند کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے آج بائیک ریالی کے علاوہ مختلف اسوسی ایشنوں سے ملاقات کی گئی اور کل کے بعد کو کامیاب بنانے کی اپیل کی گئی ۔ حکومت دو ہفتے سے جاری ملازمین کے ہڑتال کو ناکام بنانے کیلئے مختلف اقدامات کررہی ہے جبکہ عدالت کی جانب سے واضح طور پر اس خصوص میں ہدایتیں دینے کے باوجود بھی حکومت پر کوئی اثر نہیں ہورہا ہے ۔ ملازمین کے مسائل کی یکسوئی تک ہڑتال جاری رہے گی ۔ کل کے بند کو کامیاب بنانے کی عوام سے پرُ زور اپیل کی ۔