آر ٹی سی ملازمین کے احتجاج میں سیاسی پارٹیوں کی شرکت

   

امبیڈکر بھون سے دھرنا چوک تک ریالی، انسانی زنجیر میں تبدیل

نظام آباد :16؍ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )آرٹی سی ملازمین کی ہڑتال آج 11 ویں دن میں داخل ہوگئی ہے۔ آرٹی سی ملازمین کی ہڑتال سے بائیں بازو جماعتوں کے علاوہ کانگریس ، بی جے پی ، طلباء تنظیموں کی جانب سے تائید کرتے ہوئے ملازمین کے ساتھ ہر روز احتجاجی پروگراموں میں حصہ لے رہے ہیں آج 11 ویں دن جے اے سی چیرمین بھاسکر کی قیادت میں طلباء تنظیموں سے وابستہ قائدین کے علاوہ موظف ملازمین ، آنگن واڑی ورکرس ، ٹیچرس جے اے سی ، مزدور تنظیموں سے وابستہ نورجہاں ،لتا، یادگیری ، پربھاکر ، ڈنڈی وینکٹ راملو کے علاوہ دیگر نے آج امبیڈ کر بھون سے ایک ریالی نکالی یہ ریالی دھرنا چوک پہنچ کر انسانی زنجیر مین تبدیل ہوگئی ۔ اس موقع پر طلباء تنظیموں سے وابستہ قائدین جے اے سی چیرمین بھاسکر نے ہڑتال کی تائید کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آرٹی سی ملازمین کے ساتھ سوتیلا سلوک کررہی ہے جو متحدہ ریاست میں بھی اس طرح کا سلوک نہیں کیا گیا تھا جے اے سی کی جانب سے گذشتہ 12 دنوں سے آرٹی سی ملازمین کی تائید میں ہڑتال میں حصہ لیا جارہا ہے اس کے باوجود بھی حکومت کی جانب سے کوئی اقدام نہیں کیا گیا انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہڑتال کو کمزور کرنے کیلئے مختلف انداز میں اقدامات کررہی ہے اس کے باوجود ہڑتال پر کوئی اثر نہیں ہورہا ہے ۔ نظام آباد ضلع کے تمام ڈپوز میں ہڑتال کا ملا جھلا اثر دکھائی دے رہا ہے حکومت کی جانب سے خانگی بسوں کے علاوہ آرٹی سی کی بسیں بھی چلائی جارہی ہے لیکن مسافروں کو ہمیشہ کی طرح سہولتیں حاصل نہیں ہورہی ہے ۔ آرٹی سی یونینوں کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال کے باعث عوام کو ابھی بھی تکالیفات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔