آر ٹی سی ملازمین کے مسائل پر سہ رکنی کمیٹی کی تشکیل : پونم پربھاکر

   

حیدرآباد ۔12۔ڈسمبر (سیاست نیوز) آر ٹی سی ملازمین کے مسائل کے حل اور خاص طور پر برطرف کئے گئے ملازمین کی نمائندگی کی سماعت کیلئے حکومت نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا۔ پرنسپل سکریٹری لیبر اینڈ ایمپلائیمنٹ سنجیو کمار کی صدارت میں کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں آر ٹی سی کے مینجنگ ڈائرکٹر سجنار اور پرجا وانی کی نوڈل آفیسر دیویا کو بطور ارکان شامل کیا گیا ہے۔ یہ کمیٹی آر ٹی سی خدمات سے علحدہ کئے گئے ملازمین کے مسائل کی سماعت کرے گی۔ پرجا وانی پروگرام میں آر ٹی سی ملازمین کے مسائل کے سلسلہ میں حکومت کو نمائندگیاں موصول ہوئی ہیں۔ آر ٹی سی ملازمین اور ان کی تنظیمیں سہ رکنی کمیٹی سے نمائندگی کرسکتی ہے۔ سابق بی آر ایس دور حکومت میں ہڑتال کرنے پر کئی ملازمین کو خدمات سے علحدہ کردیا گیا تھا۔ آر ٹی سی ملازمین طویل عرصہ سے کمیٹی کی تشکیل کی مانگ کر رہے ہیں۔ 1