آر ٹی سی ملازمین کے چلو ٹینک بنڈ احتجاج کو پولیس نے اجازت نہیں دی

   

حیدرآباد /8 نومبر ( سیاست نیوز ) پولیس نے ٹی ایس آر ٹی سی ملازمین یونینوں کی جانب سے چلو ٹینک بنڈ احتجاج کی اجازت دینے سے انکار کیا ۔ پولیس کمشنر انجنی کمار نے کہا کہ پولیس نے چلو ٹینک بنڈ احتجاج نکالنے کی اجازت نہیں دی ہے ۔ شہر کے موجودہ حالات اور عوام کو درپیش مشکلات کے پیش نظر اجازت نہیں دی گئی ۔ اگر احتجاجی ملازمین اپنے مجوزہ چلو ٹینک بنڈ احتجاج کو متبادل مقام پر منعقد کرتے ہیں تو اس صورت میں غور کیا جائے گا ۔آر ٹی سی ملازمین 5 اکٹوبر سے ہڑتال کر رہے ہیں ۔مطالبات کی یکسوئی کیلئے احتجاج میں شدت پیدا کردی گئی ہے ۔