نارائن پیٹ۔/9 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ضلع کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں آج آر ٹی سی ملازمین کی غیر معینہ مدت کی ہڑتال کے سلسلہ میں محکمہ آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر سے ضلع کلکٹر مسٹر ایس وینکٹ راؤ اور ایس پی ڈاکٹر ایم چیتنا نے تبادلہ خیال کیا اور ہڑتال سے پیدا شدہ صورتال اور اس سے بہتر طور پر نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیا۔ منیجنگ ڈائرکٹر آر ٹی سی نے مسافرین کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہونے اور انہیں سفر کی تمام تر سہولتیں بہم پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر آر ڈی او، مسٹر سرینواسلو اور دیگر اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔