انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف ملازمین یونین ہائیکورٹ سے رجوع
حیدرآباد 22 اکٹوبر (سیاست نیوز) آر ٹی سی یونین نے کارپوریشن سے 1035 بسوں کو کرایہ پر حاصل کرنے جاری ٹنڈر کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست داخل کرکے خواہش کی کہ ٹنڈر اعلامیہ کو رد کرنے احکامات جاری کئے جائیں۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے آرٹی سی یونین کی درخواست کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ آر ٹی سی اور حکومت نے جو اعلامیہ جاری کیا ہے اس کا مقصد ریاست میں ہڑتال کے سبب مشکلات کو دور کرنے اقدامات کے تحت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عدالت نے عوام کو مشکلات سے بچانے متبادل انتظامات کی جو ہدایت دی ہے اسی کے مطابق آرٹی سی نے فیصلہ کیا ہے کہ خانگی بسوں کو کرایہ پر حاصل کرکے چلایا جائے۔ یونین کی درخواست کی سماعت کے بعد عدالت نے بغیر کوئی احکام جاری کئے آئندہ سماعت 28 اکٹوبر تک ملتوی کردی ۔ ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایاکہ آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال سے کارپوریشن اپنی بسیں چلانے کے موقف میں نہیں ہے اسی لئے عوام کو تکالیف سے بچانے حکومت سے مشاورت کے بعد کارپوریشن نے یہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ آرٹی سی انتظامیہ نے کارپوریشن میں 1035 خانگی بسوں کو کرایہ پر حاصل کرکے چلانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ آر ٹی سی ڈرائیورس کی ہڑتال سے آر ٹی سی بسیں ڈپوز کے باہر نہیں نکل پا رہی ہیں اور اگر خانگی بسوں میں ان بسوں کے ڈرائیورس موجود ہوتے ہیں۔