حیدرآباد ، 5 اکتوبر (یو این آئی) تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 8مسافرین زخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ ضلع کے شنکرم پیٹ علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب آرٹی سی بس اور کار کی ٹکر ہوگئی۔زخمیوں میں 6کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ان تمام کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔سمجھاجاتا ہے کہ پرائیویٹ ڈرائیور بس چلارہا تھا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا کیونکہ آرٹی سی ملازمین ہڑتال کر رہے ہیں۔