حیدرآباد ۔ 17 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ پولیس رکروٹمنٹ بورڈ نے آر ٹی سی میں ڈرائیورس اور شرامک کی 1743 جائیدادوں پر تقررات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ ڈرائیورس کی 1000 اور شرامک کی 743 جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے۔ اہل امیدوار رکروٹمنٹ بورڈ کی ویب سائیٹ www.tgprb.in پر 8 اکتوبر کی صبح 8 بجے سے 28 اکتوبر کی شام 5 بجے تک آن لائین درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ امیدواروں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ عہدہ کیلئے اہلیت کا جائزہ لینے اور شرائط و ضوابط کے مطالعہ کے بعد ہی درخواستیں داخل کریں۔ ویب سائیٹ پر موجود نوٹیفکیشن میں درکار اہلیت ، جائیدادوں کی تقسیم اور انتخاب کے طریقہ کار کی تفصیلات شامل ہیں۔ صدرنشین پولیس رکروٹمنٹ بورڈ وی وی سرینواس راؤ ائی پی ایس نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ ڈرائیور پوسٹ کیلئے امیدواروں کی عمر 22 تا 35 سال جبکہ شرامک کی جائیداد کیلئے 18 تا 30 سال ہونی چاہئے ۔ ایس سی ، ا یس ٹی ، بی سی اور ای ڈبلیو ایس زمرہ جات کیلئے پانچ سال جبکہ ایکس سرویس مین امیدواروں کے لئے تین سال کی رعایت رہے گی۔1