آر ٹی سی میں ڈیزل بسوں کو الکٹرک بسوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

   

ابتداء میں صرف ایک بس پر تجربہ ہوگا۔ فیول کے بڑھتے اخراجات کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے پہل
حیدرآباد ۔ 23 اکٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ آر ٹی سی پر ڈیزل کے بڑھتے بوجھ کو کم کرنے ڈیزل کے بسوں کو الکٹرک بسوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تجربہ کے طور پر ایک بس کو تبدیل کرنے ہری جھنڈی دکھادی ہے۔ اس کی ذمہ داری خانگی ادارے کو سونپی گئی ہے۔ حیدرآباد کے مشیرآباد 2 ڈپو کی ایک بس کوا لکٹرک بس میں تبدیل کیا جارہا ہے۔ اگر یہ تجربہ کامیاب ہوتا ہے تو دوسری بسوں کو الکٹرک بسوں میں تبدیل کیا جائے گا۔ ڈیزل کی بسوں پر ایک کلو میٹر پر 20 روپئے کے مصارف ہیںاس کو بیاٹری بسوں میں تبدیل کرنے پر ایک کلو میٹر پر 6 روپئے کے مصارف ہوں گے جو خسارے میں چلنے والے ادارے کیلئے معاون ثابت ہوں گے۔ اگر بیاٹری کی نئی بسیں خریدی جاتی ہیں تو ایک بس کی قیمت دیڑھ کروڑ ہوگی اگر ڈیزل کی بسوں کو الکٹرک میں تبدیل کیا جاتا ہے تو ایک بس پر 60 لاکھ روپئے مصارف ہوں گے۔ فی الحال آر ٹی سی کی جانب سے ایک بس پر تجربہ کا فیصلہ کیا گیا ۔ بس کی تیاری کے بعد اہم سڑکوں پر چلایا جائے گا نتیجہ اطمینان بخش رہا تو دوسری بسوں کو الکٹرک بسوں میں تبدیل کیا جائے گا۔ وی سی سجنار کے آر ٹی سی ایم ڈی بننے کے بعد خسارے والے ادارے کو نفع بخش بنانے نئی نئی پالیسیوں پرعمل کیا جارہا ہے۔ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سے آر ٹی سی پر مالی بوجھ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ اس کو کم کرنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ن