حیدرآباد 26 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی) کے ملازمین کی جانب سے ہڑتال کرنے پر ڈسمبر سے چھ ماہ تک مکمل امتناع ہوگا۔ آر ٹی سی عہدیداروں کی درخواست پر غور کرتے ہوئے جنھوں نے جلد ختم ہونے والے اس امتناع میں توسیع کرنے کی درخواست کی ہے، حکومت نے حال میں اس سلسلہ میں احکام جاری کئے۔ حکومت تلنگانہ نے جاری کئے گئے حکم میں آر ٹی سی ملازمین کے ہڑتال کرنے پر یکم ڈسمبر سے چھ ماہ تک امتناع عائد کیا ہے۔ عوامی مفاد کے پیش نظر اور آر ٹی سی کے وائس چیرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار کی درخواست پر یہ فیصلہ کیا گیا۔ آر ٹی سی کے عہدیداروں نے یہ بات کہی۔