آر ٹی سی ڈرائیور کی مشتبہ موت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/27 ستمبر، ( سیاست نیوز) دنڈیگل کے علاقہ میں ایک آر ٹی سی ڈرائیور کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا جہاں 33 سالہ راجو مشتبہ طور پر قلب پر حملہ کے باعث فوت ہوگیا۔ راجو جیڈی میٹلہ بس ڈپو سے وابستہ ڈرائیور تھا اور گاجولا رامارم علاقہ میں رہتا تھا کل رات یہ سوگیا تھا۔ پولیس سمجھتی ہے کہ حالت نیند میں اس کے قلب پر حملہ کے باعث اس کی موت ہوگئی۔ پولیس ڈنڈیگل نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔