حیدرآباد /10 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) جواہر نگر کے علاقہ میں آر ٹی سی ڈرائیور کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 54 سالہ محمد سرور جو پیشہ سے آر ٹی سی میں ڈرائیور تھے ۔ حکیم پیٹ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص کل عمارت کے پینٹ ہاوز سے مشتبہ طور پر گرکر ہلاک ہوگیا ۔پولیس جواہر نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔