آر ٹی سی کرایوں اور برقی چارجس میں اضافہ کی مخالفت

   

آر ٹی سی کے ڈیزل پر ویاٹ میں کمی کی جائے، سی پی آئی سکریٹری وینکٹ ریڈی کا مطالبہ
حیدرآباد۔2 ۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) سی پی آئی نے آر ٹی سی بس کرایوں میں اضافہ کی تجویز کی مخالفت کی ہے۔ ریاستی سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی نے بس کرایوں میں فی کیلو میٹر 25 تا 30 پیسے اضافہ کی تجویز سے دستبرداری اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ۔ کارپوریشن کی جانب سے حکومت کو بس کرایوں میں اضافہ کے سلسلہ میں رپورٹ پیش کی گئی ہے۔ وینکٹ ریڈی نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سے عام آدمی پہلے ہی مختلف مسائل سے دوچار ہیں۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے۔ ایسے میں بس کرایوں میں اضافہ کے ذریعہ غریب اور متوسط طبقات پر اضافی بوجھ عائد کرنا قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی سی بس کرایوں کے علاوہ حکومت برقی شرحوں میں اضافہ کی تیاری کر رہی ہے ۔ انہوں نے بس کرایوں اور برقی شرحوں میں اضافہ کی صورت میں سی پی آئی کی جانب سے احتجاج کی دھمکی دی ہے ۔ وینکٹ ریڈی نے کہا کہ آر ٹی سی کو منافع بخش بنانے کیلئے کئی راستے موجود ہیں۔ آر ٹی سی کو سربراہ کئے جانے والے ڈیزل پر حکومت کو ویاٹ میں کمی کرتے ہوئے بس کرایوں میں اضافہ سے گریز کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی سی بس سرویس کی تعداد میں اضافہ کی ضرورت ہے۔ ر

انہوں نے کہا کہ حکومت کو آر ٹی سی کو منافع بخش بنانے کے اقدامات کرنے چاہئے بجائے اس کے عام آدمی پر بوجھ عائد کیا جائے۔ ر