آر ٹی سی کرایوں میں اضافہ کے خلاف سی پی ایم کا احتجاج

   

نظام آباد :آرٹی سی کرایوں میں اضافہ کے خلاف سی پی ایم کی جانب سے آرٹی سی چیرمین رکن اسمبلی نظام آباد رورل باجی ریڈی گوردھن کے کیمپ آفس کے روبرو دھرنا دیا گیا ۔ سی پی یم ٹائون کمیٹی کی جانب سے ٹائون سکریٹری گوردھن کی قیادت میں سجاتا ، راملو ، منیر احمد ،لاونیا ، گنیش و دیگر نے آرٹی سی چیرمین باجی ریڈی گوردھن کے کیمپ آفس کے روبرو دھرنا دی اور آرٹی سی کرایوں میں اضافہ پر شدید ناراضگی ظاہر کی ہر روز ڈیزل و پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے عوام پر بوجھ عائد ہورہا تو حکومت کی جانب سے آرٹی سی کرایوں میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔ ٹول ٹیکس ، انشورنس ، فٹنس کے ٹیکس میں بھی اضافہ کیا گیا تھا اس کا بھی بوجھ عوام پر عائد کیا گیا اور پھر آرٹی سی کرایوں میں 2 روپئے سے 5 روپئے تک اضافہ کرنا سراسر غلط ہے ۔ فوری ان کرایوں سے دستبرداری کا مطالبہ کیا گیا ۔ سی پی ایم کی جانب سے کرایوں میں اضافہ کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے سلسلہ وار تحریک چلانے کا ارادہ ظاہر کیا ۔